قومی خبریں

نوئیڈا: سابق آئی پی ایس کے گھر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

 650 لاکر  ملے، 3 کروڑ روپے برآمد

نوئیڈا، یکم فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) محکمہ انکم ٹیکس نے یوپی کے نوئیڈا سیکٹر 50 میں ایک سابق آئی پی ایس افسر کے ٹھکانے میں تلاشی مہم چلائی، جس میں سابق آئی پی ایس کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے میں اب تک 3 کروڑ روپے ملے ہیں، و ہیں 650 لاکر بھی دریافت ہوئے۔

انکم ٹیکس سروے میں تین لاکرس دیر سے ایک بجے کھولے گئے۔ لاکر سے 3 کروڑ روپے کی نقدی ملی۔یہ لاکرس جن کے ہیں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ ان کی تلاش کر رہا ہے۔ نوٹوں کی گنتی کے لیے مشین لگائی گئی ہے۔

دوپہر تقریباً 3 بجے سے نوٹوں کی گنتی جاری رہی۔ یہ بے نامی جائیداد تین مشکوک افراد کی ہے۔ انکم ٹیکس ٹیم ملزمان کی بے نامی جائیدادوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس نے سیکٹر 50 میں منسم کمپنی کے دفتر میں سروے کیا۔

مکان نمبر A6 کے تہہ خانے میں 650 سے زائد لاکرز کرائے پر دیئے گئے۔ اس کمپنی کے مالک یوپی کیڈر کے سابق آئی پی ایس افسر اور 1983 بیچ کے ڈی جی رینک کے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ سابق آئی پی ایس افسر کی بیوی کے نام پر پرائیویٹ لاکر کرایہ پر لینے کا کام کیا جاتا ہے۔

ان میں سے کسی بھی لاکرس میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو 20 لاکھ کی غیر ظاہر شدہ نقدی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ٹیم نے جانچ کے لیے ان کے لاکر پر چھاپہ مارا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آئی پی ایس افسر اور ان کا خاندان تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button