سرورققومی خبریں

نوئیڈا پولیس نے 8 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا، جعلی دستاویزات بھی برآمد

پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی

نوئیڈا، 14فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)دہلی-این سی آر میں ہندوستان میں مقیم غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشیوں کیخلاف دھڑ پکڑ اور تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت دہلی، غازی آباد اور نوئیڈا پولیس اپنے اپنے علاقوں میں لگاتار چھان بین کر رہی ہے۔ اب تک اس آپریشن میں کئی بنگلہ دیشی شہریوں کو غیر قانونی طور پر قیام کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔اس سلسلے میں، نوئیڈا سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن نے مقامی انٹیلی جنس اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جمعرات(13فروری کو) 8 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ملزمان کی تفصیلات کچھ بتائی گئی ہیں۔

1- محمد فخرالدین عرف رونی ولد محمد شفیق الاسلام، عمر 20 سال،

2- ریحان ولد محمد ربو عمر22 سال۔

3- محمد مومن ولد محمد مقبول ،عمر تقریباً 23 سال۔

4- محمد قمر ولد محمد جمال ، عمر تقریباً 18 سال۔

5- محمد قیوم ولد محمد فضل حسین ،عمر تقریباً 24 سال۔

6- ربیع الاسلام ولد محمد مجیب الرحمن ،عمر تقریباً 24 سال۔

7- رسل ولد محمد فضل الحق ،عمر تقریباً 19 سال۔

8- سہیل رانا ولد محمد سلیمان علی ،عمر تقریباً 20 سال۔

خیال رہے کہ ان ملزمان کو پلر نمبر 82، سالار پور دادری روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمین کے پاس سے 6 فرضی آدھار کارڈ اور ایک جعلی پین کاربھی ڈ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کیخلاف غیر ملکی قانون کی دفعہ 336 (3)/340 (2) بی این ایس اور 14 (اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔یہ کارروائی جعلی دستاویزات سے بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت کے سنگین معاملات میں سخت نگرانی اور احتیاط کا نتیجہ ہے۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اس طرح کی مہم مسلسل چلا کر گوتم بدھ نگر ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور انہیں گرفتار کر کے ہندوستان بدر کرنے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق بہت سے بنگلہ دیشی ایسے ہیں جو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں اور اپنے آدھار کارڈ بنوانے کے بعد ہندوستان کے مختلف حصوں میں رہ رہے ہیں ،اور کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button