قومی خبریں

ایوارڈز کے لیے اپنے پسندیدہ متأثرکن لوگوں کو نامزد کریں:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے اتوارکے روز عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پسند کے لوگوں کو پد م ایوارڈ کے لیے نامزد کریں جو نچلی سطح پر غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں مودی نے کہاہے کہ بھارت میں نچلی سطح پر بہت سارے لوگ غیر معمولی کام کر رہے ہیں لیکن اکثرلوگ ان کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔

ایوارڈکے لیے ویب سائٹ #لنک کو#شیئرکرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاہے کہ بھارت میں بہت سے #باصلاحیت #لوگ ہیں ، جو نچلی سطح پر غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔ اکثر ، ہمیں ان کے بارے میں زیادہ دیکھنے یا سننے کو نہیں ملتا ہے۔ کیا آپ ایسے لوگوں کوجانتے ہیں؟ آپ انھیں #پدم #ایوارڈ کے لیے نامزد کرسکتے ہیں۔ نامزدگی 15 ستمبر تک کھلی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button