ممبئی7ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف 100 کروڑ کی وصولی کے الزامات کی چانچ کررہے چاندیوال کمیشن نے ممبئی کے سابق سی پی پرمبیر سنگھ Prambir Singh کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ نیز 50 ہزار بانڈز بھی بھرنے کو کہا گیا ہے۔ دراصل آج ممبئی کے سابق سی پی پرمبیر سنگھ کو کمیشن نے بیان کے لیے بلایا تھا۔
کئی بار بلانے کے بعد باوجود بھی وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے ۔ گزشتہ تاریخ کو کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ اگر پرمبیر سنگھ 7 ستمبر کو نہیں آئیں گے تو ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل بھی کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر ان پر 25 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ جون میں بھی کمیشن نے سینئر آئی پی ایس افسر سے کہا تھا کہ وہ سمن کے باوجود پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
یہ رقم چیف منسٹر کوویڈ 19 ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔مارچ میں ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹائے جانے اور ہوم گارڈز کے تبادلے کے چند دن بعد سنگھ نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو لکھے گئے ایک خط میں دعویٰ کیا تھا کہ انیل دیشمکھ پر ممبئی میں ریستوران اور بار مالکان سے پولیس افسران سے پیسے لینے کے لیے کہتے تھے ۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما دیشمکھ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دیش مکھ کے خلاف سینئر آئی پی ایس افسر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔



