تلنگانہ کی خبریں

یہ گول مال گجرات نہیں گولڈن تلنگانہ ہے : کے ٹی آر

ریاست میں کے سی آر کے پیر کے ناخن کے برابر بھی کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں

بی آر ایس ہیٹ ٹرک کامیابی سے نئی تاریخ بنائے گی : ہریش راؤ ، ریاست بھر میں بی آر ایس کے منی پلینری اجلاس

حیدرآباد:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کہا کہ اپوزیشن میں چیف منسٹر کے سی آر کے پیر کے ناخن برابر کا کوئی لیڈر نہیں ہے ۔ ایک غیر دماغ بنٹی ہے تو دوسرا سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والا چنٹی ہے ۔ 27 اپریل کو بی آر ایس کا یوم تاسیس ہے جس کے پیش نظر بی آر ایس سے ریاست بھر میں منی پلینری کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ریاست کے ہر گاؤں ، قصبہ اور شہر میں بی آر ایس پارٹی کی پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ سرسلہ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب میں کے ٹی آر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے صرف 9 سال میں ہر گاوں کو مثالی گاوں میں تبدیل کردیا ہے ۔ ملک کی آبادی میں 3 فیصد آبادی رکھنے والے تلنگانہ کو 30 فیصد قومی ایوارڈس اعزازات حاصل ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی ذہنی اختراع پلے پرگتی پروگرام سے یہ سب ممکن ہوپایا ہے ۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے بی آر ایس کے 60 لاکھ کارکنوں سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال قبل حیدرآباد کے جلادرشیم میں ٹی آر ایس کی تشکیل عمل میں آئی ۔ تلنگانہ کے طرز پر ملک کو ترقی دینے اس کو بی آر ایس میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔

کے ٹی آر نے کہا کہ صرف پارٹی کا نام (BRS Party) تبدیل ہوا ہے ۔ جھنڈا ، انتخابی نشان اور ڈی این اے تبدیل نہیں ہوا ۔

نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے 22 سال قبل کے سی آر نے علحدہ تلنگانہ کی تحریک شروع کی ۔ مالی اور عددی طاقت نہ ہونے کے باوجود سچی لگن اور محنت سے تحریک چلائی اور ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کو منواتے ہوئے علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا گیا ۔ 8 سال میں تلنگانہ کو مثالی ریاست میں تبدیل کردیا گیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ یہ گول مال گجرات نہیں بلکہ گولڈن تلنگانہ ہے ۔ تلنگانہ کے طرز پر ملک کو ترقی دینے ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کردیا گیا اور مہاراشٹرا میں تین جلسے منعقد کئے گئے ۔ ان میں لاکھوں عوام نے شرکت کرکے اب کی بار کسان سرکار کا نعرہ دیا ہے ۔ تلنگانہ میں گذشتہ 9 سال کے دوران زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے 4.5 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کیا گیا ہے ۔

زرعی شعبہ اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے اتنی بھاری رقم کسی ریاست نے خرچ نہیں کی ۔ سدی پیٹ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب میں وزیر صحت و فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر قومی سطح پر جتنا ترقی کریں گے اتنا تلنگانہ کو فائدہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے قائدین کو تلنگانہ سے کوئی محبت نہیں ہے اگر وہی عہدوں پر تلنگانہ کے قائدین ہوں گے تو تلنگانہ کو فائدہ ہونے کا دعویٰ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی خاطر ڈپٹی اسپیکر عہدہ کے علاوہ مرکزی وزارتوں کو فراموش کردیا گیا ۔ بی آر ایس کی تشکیل ایک تاریخی فیصلہ ثابت ہوگا ۔ اجلاس میں 12 قرار دادوں کو اتفاق رائے سے منظوری دی گئی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ملک کے عوام تلنگانہ ماڈل چاہتے ہیں ۔ ریاست میں یاسنگی سیزن میں 57 لاکھ ایکڑ اراضی پر دھان کی کاشت ہورہی ہے ۔ ریاست کا ایسا کوئی گھر نہیں ہے جو حکومت کی فلاحی اسکیمات سے فائدہ نہیں اٹھاتا ہو ۔

مودی حکومت کی ناکامیوں کا پردہ فاش کرنے پر قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ہریش راؤ نے عوام سے استفسار کیا کہ کے سی آر کو جتنا تلنگانہ سے ہمدردی محبت ہوگی کیا وہ محبت مودی اور راہول گاندھی کو ہوگی ۔ بی جے پی چاہے جتنے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرلے ریاست میں بی آر ایس ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تیسری میعاد کیلئے حکومت تشکیل دے گی ۔ بی جے پی کے تاریک دور میں چیف منسٹر کے سی آر ایک روشن چراغ کی طرح ابھرتے ہوئے اپنی روشنی پھیلا رہے ہیں ۔ ملک کے عوام تلنگانہ کی ترقی فلاحی اسکیمات سے بے حد متاثر ہیں اور سارے ملک میں تلنگانہ ماڈل کی خواہش کررہے ہیں ۔ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں میں منی پلینری کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاستی وزراء اور بی آر ایس کے عوامی منتخب نمائندوں نے شرکت کی ۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button