بین ریاستی خبریں

ہند۔پاک نہیں بلکہ عامر ۔کرن راؤ جیسا رشتہ ہے : بی جے پی کے ساتھ آنے کی قیاس آرائیوں پر شیوسینا نے کہا

نئی دہلی،05؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا میں بی جے پی اور شیوسینا کے ایک بار پھر ساتھ آنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے اپنے اور بی جے پی کے تعلقات کا موازنہ عامر اور کرن راؤ سے کیا ہے۔ دراصل سابق سی ایم دیویندر فڑنویس نے ایک بیان دیا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہے۔

اس پر جب سنجے راوت سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان پاکستان نہیں ہیں۔ #عامر خان اور کرن راؤ کو دیکھئے یہ اس طرح کا رشتہ ہے۔ ہمارے سیاسی راستے مختلف ہیں ، لیکن دوستی ہمیشہ رہے گی۔واضح ہو کہ مہاراشٹر میں حکمراں مہا وکاس آغاڈی اتحاد میں ہنگامہ آرائی کے درمیان سابق وزیر اعلی اور بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس کے ایک بیان نے سیاسی احتجاج سرگرمی کو تیز کردیا ہے۔

شیوسینا کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ایک بار پھر فڑنویس نے کہا کہ ہمارے درمیان کچھ اختلافات ہیں ، لیکن ہم دشمن نہیں ہیں۔ #فڑنویس کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی ’اگر ،مگر نہیں ہوتا ۔مستقبل میں صورتحال کے مطابق شیوسینا کے ساتھ اتحاد سے متعلق صحیح فیصلہ لیا جائے گا۔ فڑنویس کے اس بیان کے بعد مہاراشٹرا کی سیاست میں ایک بار پھر نئی کھچڑی پکنے کی قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

اس سے قبل #شیوسینا کے ایک ایم ایل اے نے ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھ کر #بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی وکالت کی تھی۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم مودی سے یکے بعد دیگرے ملاقات کے بعد ادھو ٹھاکرے نے تعلقات میں برف پگھلنے کا اشارہ کیا تھا۔ ادھر #مہاراشٹرا میں آج سے قانون ساز اسمبلی کا مونسون اجلاس شروع ہوگیاہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button