بین ریاستی خبریں

نوئیڈا میں کوویڈ۔19 کے 9 نئے کیسز

نوئیڈا میں کوویڈ۔19 کے 9 نئے کیسز

کورونا وائرس,

نوئیڈا:(اردودنیا۔ان)گوتم بدھ نگر ضلع میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے انفیکشن کے نو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرافراد کی مجموعی تعداد25315 ہوگئی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر سنیل ڈہرہ نے بتایاہے کہ اتوار کی صبح تک کوویڈ 19 کے نو نئے مریض ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب یہاں کے مختلف اسپتالوں میں 56 مریض زیر علاج ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بتایاہے کہ ضلع میں اب تک 25168 مریض انفیکشن فری ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایاہے کہ ضلع میں انفیکشن کی وجہ سے 91 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button