تلنگانہ کی خبریں

اب اجمیر میں فقیرکو پیٹا گیا اویسی نے کہا،مسلسل لنچنگ گوڈسے کی ہندوتوا سوچ کا نظریہ

نئی دہلی24اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اجمیر میں ایک فقیر اور اس کے بیٹے کو پانچ لوگوں نے پیٹا۔ ویڈیوکے وائرل ہونے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اس معاملے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔ واقعہ رام گنج تھانہ علاقہ کا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ #مسلم خاندان #کانپور ، یوپی کا رہنے والا ہے۔ وہ رام گنج تھانہ علاقے میں بھیک مانگ رہا تھا ، جہاں پانچ لوگوں نے اس کی پٹائی کی۔

ملزمان نے انہیں #پاکستان جانے کا بھی کہا۔ #وائرل #ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ایک شخص پر حملہ کر رہے ہیں ، اس دوران اس کے بیٹے کے ساتھ بدتمیزی کی جا رہی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اسدالدین اویسی نے بھی اس ویڈیو کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے – وراٹ ہندوتوادی کبھی اپنے آپ کو وراٹ محسوس کرنے کے لیے کسی #مسلمان #فقیر کو قتل کرتا ہے ، اور کبھی بھیڑ جمع کرتا ہے اور چوڑی بیچنے والے کو مارتا ہے۔ یہ کم ظرفی گوڈسے کی #ہندوتوا سوچ کا نتیجہ ہے۔ اگر معاشرے نے اس سوچ کا مقابلہ نہیں کیا تو یہ کینسر کی طرح پھیلتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button