قومی خبریں

اب سپریم کورٹ میں ہوگی بلقیس بانو کیس کی سماعت

نئی دہلی ،23اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بلقیس بانو کیس کے 11قرار واقعی مجرموں کو گجرات حکومت کی طرف سے دی گئی چھوٹ کو منگل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا، چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کے بنچ نے اس معاملے کو دیکھنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ فوری طور پر درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سینئر وکیل کپل سبل نے بھی اس معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو اس پر غور کرنے کا اختیار دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں یہ عرضی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) سبھاشنی علی، صحافی ریوتی لاول اور سماجی کارکن اور پروفیسر روپ ریکھا ورما نے دائر کی ہے۔اس سے قبل 19 اگست2022 کو تلنگانہ ایم ایل سی کی کویتا نے چیف جسٹس کے سامنے عرضی داخل کی تھی۔ این وی رمنا نے ایک خط لکھا جس میں سپریم کورٹ پر زور دیا گیا کہ وہ گجرات حکومت کی استثنیٰ کی پالیسی کے تحت بلقیس بانو ریپ کیس کے 11 مجرموں کی رہائی میں مداخلت کرے۔

گجرات حکومت نے 15 اگست کو عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کو رہا کر دیا تھا، دریں اثنا، اس مقدمہ میں عمر قید کے تمام 11 قیدیوں کو 2008 میں سزا سنائے جانے کے وقت گجرات میں رائج استثنیٰ کی پالیسی کے مطابق رہا کر دیا گیا تھا۔ مارچ 2002 میں گودھرا کے بعد کے فسادات کے دوران 5ماہ کی حاملہ بلقیس بانو کے ساتھ ہندوؤں کی بھیڑ نے اجتماعی عصمت دری کی تھی،نیز اس کی تین سالہ بیٹی سمیت اور اس کے خاندان کے 14 افراد کا قتل بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button