قومی خبریں

این ٹی اے( NEET)داخلہ امتحان ستمبرمیں ہونے کاامکان

نئی دہلی 11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)این ٹی اے( NEET)انڈرگریجویٹ امتحان ستمبر تک ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ امیدوار جو امتحان میں شریک ہوئے ہیں وہ طویل عرصے سے امتحان کی تاریخ کے بارے میں کسی تازہ جانکاری کا انتظار کر رہے ہیں۔ این ٹی اے نے ابھی تک #امتحان #ملتوی کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی امتحان کے لیے #درخواست فارم جاری کیا ہے۔

اس سلسلے میں باضابطہ اعلان اگلے ہفتے کیا جاسکتا ہے۔دیگر تمام ضروری معلومات ایجنسی کی #سرکاری #ویب #سائٹ ، neet.nta.nic.in پر جاری کی جائیں گی۔ جو امیدوار امتحان میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ سرکاری ویب سائٹ پر نظر رکھیں۔ این ٹی اے جولائی کے آخر تک درخواست فارم جاری کرکے اگست کے دوسرے ہفتے امتحان کے لیے داخلہ کارڈ جاری کرسکتا ہے۔

امتحان ستمبر میں لیا جاسکتا ہے۔وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں جلد ہی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ امتحانات کی نئی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی درخواست فارم بھی جاری کیے جائیں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحان اگست 01 اگست کو ہوناہے لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے کہ امیدواروں سے درخواستیں لیں اور باقی وقت میں ایڈمٹ کارڈ جاری کرکے امتحان منعقد کریں۔ تازہ ترین امتحان کی تاریخ کی تازہ ترین معلومات کے لیے امیدواروں کو صرف سرکاری ذریعہ سے موصولہ معلومات پر انحصار کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button