اسپورٹسبین ریاستی خبریں

کھیلوں کی سہولیات بڑھانے کے لیے اڑیشہ کا بڑا قدم،تعمیر ہوگا89 انڈور اسٹیڈیم

نئی دہلی ،10؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹوکیو #اولمپکس میں ہندوستانی دستے کی شاندار کارکردگی نے ملک کی کھیلوں کی دنیا میں خوشی بھردی ہے۔ اڑیشہ نے کھیلوں کی سہولیات بڑھانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس اقدام کا زور کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ بنانے پر ہے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے اسپانسر اڑیشہ نے ریاست میں 89 کثیر جہتی انڈور #اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معلومات ایک ٹویٹ میں دی گئی۔ اڑیشہ #اسپورٹس کے اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کے لیے سی ایم نوین #پٹنائک کی قیادت میں کابینہ نے 89 انڈور اسٹیڈیم کی منظوری دی ہے۔ ان میں کل 693.35 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے ۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ریاست اڑیسہ ہندوستان کی مردو خواتین ہاکی دونوں کی کفیل ہے۔ اس لحاظ سے ملک میں ہاکی کو بلندی پر پہنچانے میں #اڈیشہ اور اس کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کی شراکت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔کابینہ سے منظور شدہ تجویز کے مطابق 693.35 کروڑ روپئے مالیت کے ان 89 انڈور اسٹیڈیم کا کام 18 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کثیر جہتی انڈور اسٹیڈیم میں #بیڈمنٹن، ٹیبل #ٹینس، ٹینس، #یوگا وغیرہ کی سہولیات ہوں گی۔ اس سے کھیلوں کے مرکز کے طور پر اڑیشہ کے امیج کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹویٹ کے مطابق وبا کے دوران اسٹیڈیم کو 50 بیڈز (این اے سی ماڈل) یا 100 بیڈز (بلدیہ ماڈل) والے فیلڈ اسپتال میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس اسٹیڈیم کو تربیت، میٹنگ اور امتحانی مراکز کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button