قومی خبریں

پیٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری 

نئی دہلی،30؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی بدھ30 مارچ 2022 کو تیل کی قیمتوں کو ایک بار اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ نو دنوں میں قیمتوں میں یہ آٹھواں اضافہ ہے۔ آج پٹرول اور ڈیزل دونوں 80-80 پیسے فی لیٹر مہنگے ہو گئے ہیں۔ نیز ان نو دنوں میں تیل 5.60 روپئے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔
دہلی میں آج ایک لیٹر پٹرول 101.01 روپئے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ نیز ایک لیٹر ڈیزل 92.27 روپئے میں خریدنا ہوگا ۔ ممبئی میں پٹرول 84 پیسے اور ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو پٹرول 80 پیسے اور ڈیزل 70 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا تھا۔
انڈین آئل کے اعداد و شمار کے مطابق 16 مارچ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپئے فی لیٹر تھی۔ اس کے مطابق مرکز کی ایکسائز ڈیوٹی کا حصہ 27.90 روپئے تھا اور دہلی حکومت کی طرف سے لگائی جانے والے VAT کا حصہ 15.50 روپئے تھا یعنی دہلی میں فی لیٹر پٹرول پر ٹیکس اور ڈیوٹی کا کل حصہ 43.40 روپئے یعنی 45.48 فیصد تھا۔ یعنی ہم 100 روپئے کے پیٹرول پر 45 روپئے ٹیکس ادا کر رہے تھے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل قیمتیں 
دہلی:پٹرول101.01روپئے ،ڈیزل92.27روپئے
کولکاتہ پٹرول110.52روپئے، ڈیزل95.42روپئے
ممبئی: پٹرول 115.88روپئے،ڈیزل100.10روپئے
چنئی:پٹرول106.69روپئے،ڈیزل96.76روپئے

متعلقہ خبریں

Back to top button