سرورققومی خبریں

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن )بدھ کے روز ملک میں مسلسل دوسرے دن پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ منگل سے پہلے آخری اضافہ گذشتہ ہفتے جمعہ کو ہوا تھا ، پھر تیل کی قیمتیں تین دن تک مستحکم تھیں ، جس کے بعد منگل کے روز پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 35 ۔35 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

بدھ کے روز بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں 26-30پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 24-29پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتیں اب تک اپنی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہیں۔بدھ کے روز دہلی میں پٹرول 30 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ، جس کے بعد دارالحکومت میں پٹرول اپنی فی الوقت 87.60 روپئے اور ڈیزل 77.73 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 94.13 فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 84.63 روپئے فی لیٹر ہے۔ حیدرآباد میں پٹرول 91.09 روپئے اور ڈیزل 84.79 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 88.92 اور ڈیزل 81.31 فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

چنئی میں پٹرول 89.96 اور ڈیزل 82.90 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔واضح رہے ملک کے تمام میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت نمایاں سطح پر چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button