
نئی دہلی، 23جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزارت صحت کی تنظیم INSACOG کے تازہ ترین بلیٹن نے ماہرین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کا اومیکرون ویرینٹ اپنے کمیونٹی پھیلاؤ کے مرحلے پر پہنچ گیا ہے، یہ پہلے ہی کئی میٹرو میں ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کرونا معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اومیکرون کے نئے ویرینٹ BA.2 کے کئی کیسز بھی ملک بھر میں پائے گئے ہیں۔INSACOG نے یہ بھی کہا کہ اب تک اومیکرون کے کیسز غیر علامتی یا ہلکے تھے، لیکن موجودہ لہر میںہسپتال میں داخل ہونے اور ICU کی ضرورت کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نئی قسم B.1.640.2 کو قریب سے مانیٹر کرنے کے لیے کہا گیا ہے ، ابھی تک اس کے تیزی سے پھیلنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان میں اس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں کمیونٹی اسپریڈ ہوگیا ہے، اور یہاں تیزی سے کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔



