بین ریاستی خبریں

دینک بھاسکر کے آئی ٹی کے چھاپے پر گہلوت نے کہا: بی جے پی تنقید برداشت نہیں کرسکتی

جے پور،22؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے #دینک بھاسکر اور بھارت سماچار نیوز چینل کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو دبانے کی مرکزی حکومت کی کوشش کو بیان کیا ہے۔اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کی #فاشسٹ #ذہنیت کی علامت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ #انکم #ٹیکس نے جمعرات کو جے پور سمیت مختلف شہروں میں واقع میڈیا گروپ دینک #بھاسکر  (Dainik Bhaskar)کے احاطے میں ٹیکس چوری کے الزام میں چھاپہ مارا ہے۔

#گہلوت نے کہا کہ #دینک #بھاسکر #اخبار اور بھارت سماچار نیوز چینل کے دفاتر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ میڈیا کو دبانے کی کوشش ہے۔ مودی سرکار خود کی معمولی تنقید بھی برداشت نہیں کرسکتی۔ یہ بی جے پی کی فسطائی ذہنیت ہے جو جمہوریت میں حقیقت کا آئینہ دیکھنا پسند نہیں کرتی ہے۔گہلوت نے کہاکہ ایسی کارروائی کرکے مودی حکومت میڈیا کو دبانے اور یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اگر گودی میڈیا نہیں بنیں گے تو آواز کو کچل دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button