قومی خبریں

بڑھتی مہنگائی پر راہل گاندھی نے کہا اچھے دن کوچھٹی پر بھیج دیں

ملک ناانصافی کے خلاف متحد،رسوئی گیس کی شرح سات برس میں دوگنی ہوئی

نئی دہلی یکم ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس نے رسوئی گیس سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو نشانہ بنایا۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہاہے کہ ملک اس ناانصافی کے خلاف متحد ہو رہا ہے۔ ایل پی جی (لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس) سلنڈرکی قیمتیں بشمول سبسڈی والی رسوئی گیس میں بدھ کے روز 25 روپے فی سلنڈر بڑھا دیا گیا۔

یہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں شرحوں میں تیسرا اضافہ ہے۔ گاندھی نے گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر تنقید کی اور جنوری سے چار میٹرو میں ایل پی جی کے نرخوں میں اضافے کا ایک چارٹ شیئر کیا۔

 جس میں ہیش ٹیگ انڈیا اگینسٹ بی جے پی لوٹ استعمال کیا گیا۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ جس نے عوام کو بھوکے پیٹ پر سونے پر مجبور کیا وہ خود دوستوں کے سائے میں سو رہاہے۔ ملک بھر کے لوگ جس میں وہ مہنگائی کے حوالے سے اپنا غم بیان کر رہے ہیں۔ کانگریس پٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے عائد کردہ کچھ ٹیکسوں کو ہٹا کر ان (ٹیکس) میں کمی کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہاہے کہ پچھلے سات سالوں میں گھریلورسوئی گیس کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں۔

سرجے والا نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ یکم مارچ 2014 کو گیس سلنڈر کی قیمت 410 روپے ہے۔ یکم ستمبر 2021کو گیس سلنڈر کی قیمت 884 روپے ہے۔ سات سالوں میں قیمت دوگنی سے زیادہ یہ مودی جی کا اچھے دین کا وعدہ ہے۔ دوسری طرف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام لوگوں کے لیے بڑھ رہی ہیں۔اگر یہ ترقی ہے تو وقت آگیا ہے کہ اس ترقی کوچھٹی پربھیج دیاجائے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ روہن گپتانے کہاہے کہ پارٹی کو ملک بھر میں سیکڑوں عام لوگوں کی جانب سے مہنگائی اور ان کو درپیش مسائل پر ویڈیو پیغامات موصول ہوئے ہیں اور پارٹی نے انہیں اپنے ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں عام ہندوستانیوں کی ملک بھر سے سیکڑوں ویڈیوز موصول ہوئی ہیں ، جن کی زندگی بنیادی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button