نئی دہلی،21؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ملک کی کئی ریاستوں میں کئی طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں جو سماج کے تانے بانے کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ ان معاملات پر تجربہ کار لیڈروں کی خاموشی بھی پریشان کن ہے۔ سوشل میڈیا پر ان واقعات پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اب اداکار پرکاش راج نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔
پرکاش راج Prakash Raj سوشل میڈیا پر سماجی تحفظات پر آزادانہ اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اب انہوں نے موجودہ صورتحال پر اس طرح ردعمل ظاہر کیا ہے۔پرکاش راج نے ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ٹویٹ کرکے کہا کہ مورتیوں کی تعمیر، گھروں کو گرانا، اگر ہم اب بھی نہیں بولے تو بہت جلد وہ ملک کو بھی توڑ دیں گے۔
Building Statues..
Breaking Homes ..
If we don’t speak up ..very soon they will destroy NATION too .. #justasking— Prakash Raj (@prakashraaj) April 21, 2022
اس طرح ان کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ پرکاش راج ان ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ساؤتھ انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد بالی ووڈ میں اپنی ایک زبردست شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1998 میں فلم ہٹلر سے کیا تھا۔
لیکن ان کی پہچان ’وانٹیڈ‘ کے غنی بھائی کے کردار سے ملی۔ انہوں نے اندرا پرستھم، بندھنم، وی آئی پی، نندنی، شانتی شانتی شانتی، ونناوالی، آزاد، گیتا، رشی، دوست، سنگھم، وانٹیڈ، بڈھا ہوگا تیرا باپ وغیرہ جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔



