سرورققومی خبریں

رمضان المبارک کا پہلا جمعہ، اندرلوک میں نمازیوں کیلئے سیکورٹی  سخت 

دہلی پولیس نے جمعہ کی نماز کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے

 نئی دہلی ،15مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)رمضان المبارک کا پہلا جمعہ دہلی پولیس نے جمعہ کی نماز کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ اندرلوک علاقہ میں گزشتہ ہفتہ نماز جمعہ کے دوران پھیلنے والی افراتفری کے پیش نظر اندرلوک علاقہ میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔اندرلوک کے ساتھ ساتھ شمالی دہلی کے دیگر علاقوں میں اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آج رمضان کے مہینے کا پہلا جمعہ ہے، سیکورٹی اور امن برقرار رکھنے کے لیے دہلی پولیس نے اندرلوک علاقے میں خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ جمعرات کی رات ڈی سی پی اور تھانہ انچارج نے علاقے میں گشت کیا۔ گزشتہ جمعہ کو ہونے والے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس اضافی چوکسی اختیار کر رہی ہے۔ دہلی پولیس کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو بھی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دہلی پولیس کے دو پولیس اہلکار نے نمازیوں کے ساتھ بے حرمتی کی تھی، جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ہنگامہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button