تلنگانہ کی خبریں

دھرانی پورٹل پر ملکیت کی تفصیلات کے بغیر ایک لاکھ ایکرس زرعی اراضیات اپ لوڈ کی گئیں

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تقریبا ایک لاکھ ایکڑ زرعی اراضیات کو ان کے مالکین کی تفصیلات کے بغیر دھرانی پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔ ان اراضیات کے مالکین کے ناموں کو ’ نامعلوم ‘ بتایا گیا ہے ۔ تاہم عہدیداروں نے ان کے سروے نمبرس کی اساس پر پلاٹس کے کھاتہ نمبرس کی فہرست بنائی ہے ۔ نامکمل اور ادھورے #ڈیٹا سے متعلق کئی شکایتوں پر محکمہ ریونیو کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے نقائص کو دور کرنے اور ریکارڈ کو درست کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کررہے ہیں ۔ سینئیر عہدیداروں نے کہا کہ ڈیٹا اپ لوڈ کرتے وقت غلطی ہوئی ہوگی ۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ سابق متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں محکمہ مال کے عہدیداروں نے سرکاری پورٹلس بناکر اراضی کی تفصیلات کے ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات کئے تھے ۔ ریکارڈس کی بنیاد پر ریونیو اسٹاف نے دھرانی پورٹل کا آغاز کرنے سے قبل گھر گھر جاکر تفصیلات حاصل کئے اور اسی ڈیٹا کو اپ لوڈ کیا گیا ۔ ہم محسوس کرتے ہیں اس میں خامیاں ہیں اور ہم سینئیر عہدیداروں سے صلاح و مشورہ کرتے ہوئے انہیں دور کریں گے ۔
اس میں خامیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محبوب نگر میں ایک کسان 50 گنٹے اراضی کا مالک ہے لیکن #دھرانی پورٹل کے ڈیٹا کے مطابق اس کی اراضی 50 ایکڑس ہے ۔ ایک اور کیس میں ایک مخصوص اراضی کے سروے نمبر کے ’نامعلوم ‘ مالکین تھے ۔ ان غلطیوں کی زیراکس کاپیز کے ساتھ اس طرح کی اراضیات کے مالکین نے ان کے متعلقہ #تحصیلدار آفسیس پہنچ گئے جہاں ان کی قطاریں ہوگئیں ۔ منڈل ریونیو آفیسرس نے دعویٰ کیا کہ یہ مسئلہ اضلاع میڑچل ، #ملکاجگیری ، حیدرآباد اور رنگاریڈی کے علاوہ دیگر اضلاع میں پایا جاتا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button