بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ایس ٹی ایف کے ساتھ انکاؤنٹر ، ایک لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش پرویز ڈھیر

لکھنؤ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتوار کے روز ایس ٹی ایف نے یوپی کے گورکھپور میں ایک انکاؤنٹر میں مشہور بدمعاش پرویز کو ہلاک کردیا۔واضح ہو کہ اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ یہ مڈبھیڑ پی پی گنج تھانہ علاقہ کے چیونٹہاں سرہری باندھ پر ہوا۔دراصل موٹرسائیکل سوار دو بدمعاش جارہے تھے، دریں اثناء ایس ٹی ایف کے ساتھ مڈبھیڑ ہوگئی۔

ایک بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا، مقتول بدمعاش امبیڈکرنگر ضلع کے مبینہ گنگسٹر خان مبارک کا شوٹر تھا، وہ امبیڈکرنگر ضلع کے بی ایس پی رہنما جرگام مہندی کے قتل کے سلسلے میں مفرور تھا، خیال رہے کہ پرویز مخدوم نگر کا رہائشی تھا۔ایس ٹی ایف گورکھپور یونٹ کے نائب ایس پی دھرمیش کمار شاہی اور انسپکٹر ستیہ پرکاش سنگھ نے بتایا کہ مخدوم نگر میں کئی قتل کے معاملات میں پرویز مطلوبہ ملزم تھا۔

پرویز نیپال سے وصولی کاکاروبار چلا رہاتھا۔وہ نیپال سے گورکھپور پہنچا تھا ،اور اسے کسی سے ملنا تھا۔ اس سے قبل ایس ٹی ایف نے چلوا تال میں گھیرے میں لے لیا ، پرویز نے ایس ٹی ایف کی ٹیم پر فائرنگ کی تھی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں پرویز مارا گیا۔

پولیس نے پرویز کے پاس سے دو پستول بھی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔خیال رہے کہ بی ایس پی لیڈر جرگام مہندی کے قتل کے سلسلے میں گنگسٹر خان مبارک سمیت 11 افراد کیخلاف قتل اور سازش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button