لندن،12نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم پب جی PUBG نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کی زیر ملکیت گیم ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔
پب جی گیم کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے کی وجہ سے دنیا کا کامیاب ترین گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔
اب صارفین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ہیں کیونکہ کمپنی نے دنیا کے 200 ممالک میں پب جی کو نئے اور جدید انداز سے پیش کردیا ہے۔
تعارفی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پب جی کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر منکو پارک نے بتایا کہ ہم دنیا بھر میں موجود صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیم میں تبدیلیاں کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پب جی میں مزید 17 زبانوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں انگریزی، چینی، اردو، ہندی، عربی سمیت دیگر شامل ہیں، اب زمینی لڑائی کا اگلا مرحلہ محسوس ہوگا، جس کا تجربہ گیمرز کے لیے انتہائی شاندار ہوگا۔ایگزیکٹیو پروڈیوسر نے بتایا کہ کرافٹن دراصل اْن کھلاڑیوں کے اعتماد کو مزید بڑھائے گا، جو کئی عرصے سے ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟اس گیم میں دو ٹیموں کا ا?پس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔
آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان میں پب جی گیم ایپلی کیشن پر حکومت نے پابندی لگادی ہے ۔



