اسپورٹسسرورق

دُنیا کی صرف 3 ٹیموں نے ونڈے میں 500 سے زائد فتوحات درج کی ہیں

ون ڈے کی تاریخ میں اب تک صرف تین ٹیموں نے 500 سے زیادہ میچ جیتے ہیں۔

نئی دہلی، 29اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اس وقت کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں۔ وہ کرکٹ سے جڑی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے ہمیشہ بے چین رہتے ہیں۔ آج ہم ان کھیلوں کے شائقین کے لیے ایک ایسی ہی خبر لے کر آئے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ون ڈے فارمیٹ کا پہلا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 جنوری 1971 کو کھیلا گیا تھا۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ون ڈے کی تاریخ میں اب تک صرف تین ٹیموں نے 500 سے زیادہ میچ جیتے ہیں۔ وہ کون سی تین ٹیمیں ہیں جنہوں نے ون ڈے میں 500 سے زائد فتوحات درج کرائی ہیں، ان کے نام درج ذیل ہیں۔اس خصوصی فہرست میں آسٹریلیا کا نام پہلے آتا ہے۔آسٹریلیا نے ون ڈے فارمیٹ میں اب تک کل 978 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران کنگارو ٹیم نے 594 میچز جیتے ہیں جبکہ اسے 341 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس کے علاوہ 9 میچز برابر بھی رہے ہیں، جبکہ 34 میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اس خصوصی فہرست میں دوسرا نام ہندوستان کا ہے۔ ہندوستان نے ونڈے تاریخ میں اب تک کل 1029 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران نیلی جرسی ٹیم نے 539 میچز جیتے ہیں ،جبکہ اسے 438 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ 9 میچز ٹائی ہوئے ہیں جبکہ 43 میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔نیز پاکستان کا نام خصوصی فہرست میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ پاکستانی ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں اب تک 949 میچز کھیل چکی ہے۔ اس دوران گرین ٹیم نے 500 میچز جیتے ہیں، جبکہ اسے 420 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ 9 میچز ٹائی ہوئے جبکہ 20 میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button