بین ریاستی خبریں

کانگریس کی شکست کے لیے صرف گاندھی خاندان ذمہ دار: امریندر سنگھ

پارٹی نے پنجاب میں سدھو-چنی کی حمایت کرکے اپنے ہی پیر میں ماری کلہاڑی : امریندر سنگھ

نئی دہلی،14؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو عبرتناک شکست ملی ہے۔ اب کانگریس کی اس شکست پر سابق پارٹی لیڈر اور پی ایل سی چیف کیپٹن امریندر سنگھ کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا گاندھی خاندان کی قیادت سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔

یہی نہیں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے انہیں مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔کیپٹن امریندر سنگھ نے پیر کو کہا کہ کانگریس نہ صرف پنجاب بلکہ یوپی، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں بھی ہاری ہے۔ پارٹی کی ذلت آمیز شکست کے لیے صرف گاندھی خاندان ہی ذمہ دار ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے مزید کہا کہ جس دن کانگریس نے نوجوت سدھو جیسے مغرور شخص کی حمایت کرنے اور انتخابات سے چند ماہ قبل چرنجیت سنگھ چنی جیسے بدعنوان شخص کو وزیر اعلی کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی دن پارٹی نے پنجاب میں اپنے پیر میں کلہاڑی مار لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button