سرورققومی خبریں

’غزوۂ ہند ‘پرقدیم فتویٰ کی بابت دارالعلوم دیوبند کیخلاف کاروائی کا حکم

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے غزوہ ہند کے فتوے کو سنجیدگی سے لیا

سہارنپور ،22فروری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مشہور اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند اپنے ایک قدیم فتوے کی وجہ سے سرخیوں میں آگیا ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے سہارنپور انتظامیہ کو ایک خط لکھ کر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ سے Ghazwa-e-Hind غزوہ ہند کو تسلیم کرنے کا فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔کہا گیا ہے کہ غزوہ ہند میں مرنے والے عظیم قربانیاں دینے والے ہوں گے۔ غزوہ ہند کو جواز فراہم کرنے کے لیے دارالعلوم دیوبند نے صحاح ستہ کی کتاب سنن النسائی کا حوالہ دیاگیا ہے۔ اس باب میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث مروی ہے۔ انہوں نے غزوہ ہند پر کہا کہ میں اس کے لیے اپنی جان و مال قربان کروں گا۔ میں سب سے پہلے عظیم قربانی دوں گا۔

کتاب شائع کرنے والے ادارے کا نام بھی دیا گیا ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے غزوہ ہند کے فتوے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو لکھے خط میں کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ این سی پی سی آر کا کہنا ہے کہ دارالعلوم دیوبند مدرسہ میں بچوں کو ملک مخالف تعلیمات دے رہا ہے۔ ملک مخالف تعلیمات اسلامی بنیاد پرستی کو فروغ دے رہی ہیں۔این سی پی سی آر نے اس فتوے کو جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 75 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ فتویٰ کے مواد سے ملک کے خلاف نفرت پھیل سکتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو دارالعلوم کی ویب سائٹ چیک کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

این سی پی سی آر کے مطابق فتویٰ سے ملک کے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔اس لیے ویب سائٹ کو فوری طور پر چیک کر کے بلاک کر دیا جائے۔ این سی پی سی آر نے بھی کارروائی نہ کرنے پر ضلع انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرانے کا انتباہ دیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ دنیش چندر سنگھ نے کہا کہ این سی پی سی آر سے ہدایات موصول ہوئی ہیں۔ دیوبند کے سی او اور ایس ڈی ایم کو معاملے کی جانچ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس تنازعہ پر دارالعلوم دیوبند کے جواب کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ غزوۂ ہند کے متعلق خود علمائے اسلام میں اختلاف ہے، بعضے علماء اس روایت کو موضوع تو بعض اس کو ضعیف گردانتے ہیں۔ موضوع حدیث خیر سے موضوع ہیں ہی،تاہم ضعیف حدیث سے کسی شرعی حکم کو مستبط نہیں کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button