تلنگانہ کی خبریںسرورق

عثمانیہ یونیورسٹی کی طالبات کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

دو نامعلوم افراد پی جی گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں زبردستی گھس گئے

حیدرآباد، 27جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) عثمانیہ یونیورسٹی میں کل رات دو نامعلوم افراد پی جی گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں زبردستی گھس گئے جس کے بعد طالبات خوفزدہ ہوگئیں۔ واقعے کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور احتجاج کیا۔جیسے ہی طلباء کو دراندازوں کے بارے میں معلوم ہوا، انہوں نے فوری طور پر ان پر حملہ کیا اور ایک درانداز کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی پی جی کالج سکندرآباد کی طالبات نے کل رات گرلز ہاسٹل میں’ ہمیں انصاف چاہیے ‘کے نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔

اس واقعے کے بعد طلباء نے حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرنے کے لیے ہاسٹل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں اور ان کی فوری تنصیب کا مطالبہ کیا۔ ادھر یونیورسٹی کے پرنسپل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ اس مسئلہ کو جلد حل کیا جائے گا اور کیمپس میں سیکورٹی بڑھانے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔ڈی سی پی نارتھ زون، حیدرآباد روہنی پریہ درشنی نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص کے کیمپس کی دیوار پر چڑھ کر عثمانیہ یونیورسٹی سب کیمپس پی جی گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ہم موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ڈی سی پی نے مزید کہا کہ طلبہ اور سیکورٹی گارڈز نے اسے ہم سے پہلے ہی پکڑ لیا تھا۔ ہم نے اسے گاڑی میں بٹھا دیا۔ جب ہم روانہ ہونے والے تھے تو طلباء اکٹھے ہو گئے اور گاڑی کا راستہ روک دیا اور گاڑی کو چلنے نہیں دیا۔ اسی بنیاد پر ہم نے پوچھا کہ ان کے مطالبات کیا ہیں اور ہم نے ان سے بات کی۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ہم نے رجسٹرار کو کچھ کام کرنے کے لیے کہا ہے جیسے پیچھے سکیورٹی سسٹم لگانا اور کچھ اور مرمت کا کام کرنا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button