دلچسپ خبریں

دنیا کی سب سے ویران سڑک، جہاں سناٹے کا راج رہتا ہے

سڈنی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی آسٹریلیا میں لیورٹن سے دور دراز میں واقع کوینزلینڈ کے علاقے وِنٹن کو جانے والی 2700 کلومیٹر لمبی ’outback way ‘ ایک تِرچھی سڑک ہے جو دوسری شاہراہوں کے مقابلے میں کئی ہفتوں کا سفر بچاتی ہے۔جب بھی کوئی روڈ ٹرین (لمبے ٹرک) لیورٹن سے گزرتی ہے تو قصبے میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

ورنہ یہاں سناٹے کا راج رہتا ہے۔ پکی سڑک مضافاتی حدود کو چھونے سے پہلے ہی سرخ ریت میں گْم ہو جاتی ہے۔’آؤٹ بیک وے‘ لیورٹن سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قصبہ وْنگوتھا اور ٹجولکانٹی قبائل کی آبائی زمینوں پر قائم کیا گیا تھا۔ مغربی آسٹریلیا میں اس سڑک کو گریٹ سینٹر روڈ بھی کہتے ہیں۔ یہ بر اعظم کے بیچ سے گزرتی ہے اور دنیا کی عظیم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے۔ 1950 میں بننے والی یہ سڑک اپنے وقت کا بڑا کارنامہ سمجھی جاتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button