بین الاقوامی خبریں

فلپائن میں 34 لگژری گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا

منیلا:(اردودنیا/ایجنسیاں)فلپائن کی حکومت نے 34 لگژری گاڑیوں کو ناکارہ بنادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے ان لگژری گاڑیوں کو تباہ کرنے کا حکم دیا تھا۔فلپائنی صدر نے محکمہ کسٹم کی جانب سے ان لگژری کاروں کو ناکارہ بنانے کے عمل کی خود نگرانی کی۔
ان گاڑیوں میں لیکسس، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز، آڈی، جیگوار اور کارویٹ برانڈز والی لگژری کاریں شامل تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دولت مند افراد کی جانب سے ٹیکس نہ دینے کے خلاف کیا گیا ہے۔ملک میں بیشتر بندرگاہوں خصوصاً سیبو اور داؤ کو سرکاری نیلامی میں اسمگل شدہ لگژری کاریں پیش کرنے کے بجائے گاڑیاں ناکارہ بنانے کا کہا گیا تھا۔

https://urduduniya.in/amazon_auto_links/deals/

خلیجی ویب سائٹ نے الرجل میگزین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر کے حکم پر 10 لاکھ یورو مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو ناکارہ بنا دیا گیا اور براہ راست اس عمل کو ٹی وی پر دکھایا گیا۔میگزین کے مطابق فلپائن کے صدر نے صرف حکم ہی جاری نہیں کیا بلکہ بذات خود سارے عمل کی نگرانی کر کے اسے پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button