قومی خبریں

ایوان میں نومنتخب ممبران کی حلف برداری: اویسی نے ’جے بھیم، جے فلسطین‘ کے لگائے نعرے، بھاجپا ارکان پارلیمنٹ چراغ پا

انہوں نے’’ جئے بھیم، جئے میم، جئے تلنگانہ، جئے فلسطین، اللہ ہو اکبر ‘‘کے نعرے لگائے

نئی دہلی ، 25جون :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) حیدرآباد سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر پارلیمنٹ میں حلف لے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے فلسطین کی حمایت میں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔ جس کے بعد بی جے پی نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔لوک سبھا کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ جب یہ عمل جاری تھا، حیدرآباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ نے بھی رکنیت کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے جے فلسطین کا نعرہ لگایا۔ اس حوالے سے تنازعہ کھڑا ہوگیا۔جب اسد الدین اویسی حلف لینے آئے تو رادھا موہن سنگھ پروٹیم اسپیکر کے طور پر کرسی پر بیٹھے تھے۔

ساتھ ہی حلف لینے کے بعد انہوں نے’’ جئے بھیم، جئے میم، جئے تلنگانہ، جئے فلسطین، اللہ ہو اکبر ‘‘کے نعرے لگائے۔ جیسے ہی اویسی نے نعرہ لگایا، ایوان میں بیٹھے بی جے پی ارکان پارلیامنٹ چراغ پا ہوگئے ۔جب اسدالدین اویسی سے میڈیا نے پارلیمنٹ کے حلف کے بعد لگائے گئے نعرے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ پتہ نہیں یہ تمام ممبرز کیا کہہ رہے ہیں۔ کسی کے لیے کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ حالانکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

جب میڈیا نے فلسطین کے بارے میں پوچھا تو اویسی نے کہا کہ میں نے وہاں کے لوگوں کی آواز بن کر ان کا نعرہ بلند کیا ہے۔اس بار اویسی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو شکست دے کر پانچویں بار الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔ اس بار انہوں نے مادھوی لتا کو 3,38,087 ووٹوں سے عبرتناک شکست دی ہے۔ اس سے قبل اویسی نے 2004، 2009، 2014، 2019 اور 2024 میں تاریخی جیت درج کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button