بین ریاستی خبریں

امارت شرعیہ کے مولانا سجاد میموریل ہاسپٹل میں آکسیجن کنسنٹیٹر کا انتظام کیا گیا

عوام احتیاط سے کام لیں،امارت شرعیہ طبی محاذپ ربھی عوام کے ساتھ کھڑی ہے:مولاناسہیل ندوی

پٹنہ : 4/جنوری(پریس نوٹ)کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مریضوں کے لیے امارت شرعیہ کے مولانا سجاد میموریل ہاسپٹل میں آکسیجن کنسنٹیٹر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی تعلیم کے ساتھ ساتھ طبی محاذپربھی امارت کوفعال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے ہدایت کی ہے کہ مولانا سجاد میموریل ہاسپٹل کا انتظام مضبوط ہو اور ضرورت مندوں کے لیے آکسیجن کی کمی نہ ہو۔

چنانچہ بڑی تعدادمیں آکسیجن کنسنٹیٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔یہ وہ آکسیجن مشین ہے جس میں گیس بھرانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔وہ بجلی کے ذریعہ بہترخدمات انجام دیتی ہے۔دوسری لہر کی ہولناکیوں کے پیش نظرامارت نے تیسری لہرکے خدشہ کودیکھتے ہوئے آکسیجن کاانتظام کیا ہے۔

اس موقعہ پرمولاناسجاد میموریل ہاسپیٹل کے سکریٹری مولاناسہیل ندوی نے اطمینان دلاتے ہوئے کہاکہ امارت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ابھی احتیاط برتیں، کورونارہنماہدایات کی پیروی کریں،سفرسے گریزکریں۔احتیاط سب سے بہترتدبیرہے۔انہوں نے مولانا سجاد میموریل اسپتال کو مزید فعال کرنے پرامیرشریعت مولانااحمدولی فیصل رحمانی کاشکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ امیرشریعت دامت برکاتہم طبی محاذ پر بڑا کام کرناچاہتے ہیں۔

ان کی خواہش ہے کہ ہرضلع اوربلاک سطح پرمسلمانوں کااپناطبی نظام ہو۔اس کے لیے امارت شرعیہ نے کوشش بھی شروع کردی ہے۔ آکسیجن کنسنٹیٹر رکھنے کے دوران مولاناانظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاءامارت شرعیہ ، مولانا شبلی القاسمی ، قائم مقام ناظم امارت شرعیہ، مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ ، ڈاکٹر آصف علی خان، چاند میموریل ہاسپٹل پاٹلی پترا کالونی، عارف علی خان، رحمانی 30، مولانا شمیم اکرم رحمانی معاون قاضی امارت شرعیہ، اور سراج احمد خان، کلکتہ موجود رہے۔واضح رہے کہ کہ مولانا سجاد میموریل ہاسپیٹل ہمیشہ سے متحرک رہا ہے ضرورت مندوں کے لیے انتظامیہ سے رابطہ میں رہ کر حسب استطاعت کام کرتا رہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button