سرورق

پاکستان نے اقوام متحدہ پلیٹ فارم کا غلط استعمال کیا: راجیو شکلا

پاکستانی وفد مسلسل مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

نئی دہلی،6نومبر (ایجنسیز) کانگریس لیڈر راجیو شکلا نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو غیر ضروری طور پر اٹھانے کی پاکستان کی بار بار کی کوششوں پر کڑی تنقید کی۔پڑوسی ملک پر تنقید کرتے ہوئے شکلا نے کہا کہ پاکستانی وفد مسلسل مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ غلط معلومات بھی پھیلاتا ہے جبکہ زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔انہوں نے کہا، ایک بار پھر پاکستانی وفد نے اس پلیٹ فارم کو جھوٹ اور جعلی معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کیا ہے۔

 

جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانا اس وفد کی عادت بن چکی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر بھی وہ جھوٹ بولتا ہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حقیقی جمہوریتیں مختلف طریقے سے کام کرتی ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے حال ہی میں ہوئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالے۔ جتنے بھی جھوٹ پھیلائے جائیں زمینی حقیقت نہیں بدلے گی۔

 

اسی وقت، یو این جی اے کی چوتھی کمیٹی کی عام بحث میں راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، ایک وفد نے پھر سے اس قابل احترام پلیٹ فارم کا غلط اور فرضی معلومات پھیلانے کے لیے کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر غلط اور گمراہ کن معلومات کا سہارا لینا اس وفد کی عادت بن گئی ہے۔ یہ وفد دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی پیمائش اسی طرح کے معیارات سے کرتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریتیں مختلف طریقے سے کام کرتی ہیں۔جموں و کشمیر کے لوگوں نے حال ہی میں مکمل ہونے والے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالے۔ کوئی غلط یا گمراہ کن معلومات زمینی حقیقت کو نہیں بدل سکتی۔

 

میں اس وفد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس فورم کو تقسیم کرنے والے سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنے کے بجائے اس میں زیادہ تعمیری انداز میں حصہ لے۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ بھارت غلط معلومات کے خلاف اقوام متحدہ کی مہم کی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button