
پاکستان ایس جی پی سی نے سدھو کو صدر بننے پرپیش کی مبارکباد ، بی جے پی اور اکالی دل نے سادھا نشانہ
چنڈی گڑھ،26جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پاکستان #سکھ #گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (پی ایس جی پی سی) نے نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ سوشل #میڈیا کے ذریعے #سدھو کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایس جی پی سی نے یہ بھی کہا کہ یہ دنیا بھر کے سکھوں کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔ ساتھ ہی پی ایس جی پی سی نے انہیں #کرتار پور رکوریڈور کے دوبارہ کھولنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
اس کے بعد سدھو اپوزیشن جماعتوں اور شرومنی اکالی دل کے نشانے پر آگئے، بی جے پی نے ان پر زبانی حملہ کیا۔ بی جے پی پنجاب کے صدر اشوینی شرما نے الزام لگایا کہ سدھو نے خود اسکرپٹ لکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوریڈور کھولنے کا فیصلہ مرکزی حکومت لے گی اور اس میں سدھو کا کوئی کردار نہیں ہے۔ یہ دونوں ممالک کے مابین مسئلہ ہے۔
اس دوران اکالی دل کے ترجمان دلجیت #سنگھ چیمہ نے کہا کہ پی ایس جی پی سی کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ انفرادی معاملہ نہیں ہے، بلکہ دو ممالک کے مابین کام کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مبارکباد کسی کو بھی دی جاسکتی ہے، لیکن کوریڈور کے معاملے میں اس سے قبل سدھو کا کوئی کردار نہیں تھا اور آگے بھی نہیں ہوگا۔ چیمہ نے مرکزی حکومت سے یہ کوریڈور کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔
قابل ذکرہے کہ سدھو کی #پنجاب #کانگریس کے صدر کی تاج پوشی کی تقریب کے دوران وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے #پاکستان کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ تقریب 23 جولائی کو ہوئی۔ کیپٹن نے کہا تھا کہ پنجاب کی تقریبا 600 کلومیٹر سرحد پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیں سلامتی کا خیال رکھنا ہوگا۔



