بین الاقوامی خبریں

خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی: مینار پاکستان واقعہ کے 40 ملزمان شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

لاہور، 21اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لاہور میں مینار #پاکستان کے گراؤنڈ میں #خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ #بدسلوکی کرنے کے مقدمہ میں #پولیس نے گرفتار 40 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر ان کے والدین بھی کچہری پہنچے اور کہا ہے کہ ان کے بچوں کو بلاوجہ رات کو گھروں سے حراست میں لیا گیا۔ قبل ازیں ایک ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی جس پر عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

سنیچر کو سیشن کورٹ میں ملزم شہروز سعید نے اپنے وکیل عامر خان کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ ضمانت کی درخواست کی سماعت سیشن جج محمد سلیم کی عدالت میں ہوئی۔ ملزم کے وکیل عامر خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شہروز سعید پیش ہونا چاہتا ہے تاہم انہیں خدشہ ہے کہ ان کے موکل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس آفیسر کے مطابق #خزیفہ نے مزید ساتھیوں کا بتایا ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خزیفہ اور اس کے ساتھیوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خزیفہ کوٹ عبدالمالک کا رہائشی ہے اور مدرسہ چلانے والے قاری یوسف کا بیٹا ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ’پورے جسم پر 13 نشانات واضح ہیں، جبکہ درجنوں نیل پڑے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اس واقعے میں غفلت ثابت ہونے پر ڈی ا?ئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کیا گیا۔ 14 اگست کو خاتون کو #ہجوم کے ہاتھوں ہراسیت کا نشانہ بنانے کی #ویڈیوز وائرل ہوئیں اور عوام حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا، وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button