کراچی:(اردودنیا.اِن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سال 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے ہی وہ اپنی صلاحیتوں اور عمدہ بولنگ کی وجہ سے دنیا کے بہترین فاسٹ بولر میں شمار کیے جاتے ہیں۔
بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز کو 2018 میں جونیئر ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم میں جگہ ملی تھی اور صرف تین فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ ہونے کے باوجود انہوں نے ٹیسٹ میں بھی ڈیبوکیا تھا۔شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اب تک 15 ٹیسٹ ،22 ون ڈے اور 21 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں مجموعی طور پر 117 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
اس کے علاوہ وہ پاکستان سپر لیگ میں بھی کھیل رہے ہیں اور اس وقت لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ ہے۔ اب پی ایس ایس میں ملتان سلطان کے خلاف لاہور کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی اور صرف 20 سال کی عمر میں 100 ٹی 20 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔شاہین آفریدی نے جس دن ٹی ٹوئنٹی میں اپنی 100 وکٹیں حاصل کیں اس دن ان کی عمر 20 سال 326 دن تھی،
انہوں نے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آفریدی سے قبل بمراہ ٹی 20 میں 100 وکٹیں لینے والے نوجوان فاسٹ بولر تھے۔ بمراہ نے 19 سال کی عمر میں ٹی 20 کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور انہوں نے یہ کارنامہ 23 اور 57 دن کی عمر میں حاصل کیا تھا۔



