بین الاقوامی خبریںسرورق

پاکستانی نوجوان 5400 کلومیٹر پیدل سفر طے کر کے مکہ پہنچ گیا

عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچ گئے

ریاض،14 اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پاکستان کے شہر اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کرنے والے عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچ گئے ہیں۔نوجوان عثمان نیحج کے لیے اپنے آبائی علاقے پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے گزشتہ سال یکم اکتوبر کو پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔جمعے کو ایک ٹوئٹ میں عثمان نے بتایا کہ مکہ پہنچ کر انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔جس کی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرنے کے بعد مکہ پہنچے ہیں۔

عثمان اپنے سفر کے دوران ایک ماہ میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران میں داخل ہوئے۔ پیدل سفر کے دوران انہوں نے ویزے کی مشکلات کے سبب ایران سے دبئی بحری سفر اختیار کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پیدل سفر کر کے مکہ پہنچنے سے قبل عثمان اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے خنجراب پاس تک کا پیدل سفر کر چکے ہیں۔ یہ سفر انہوں نے تقریباً 34 دن میں طے کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button