بین الاقوامی خبریںسرورق

پاکستانی خاتون کوہ پیما نے آٹھ ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی سر کرلی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی Naila Kiani نے آٹھ ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی سر کر لی

اسلام آباد، 21ستمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی Naila Kiani نے آٹھ ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی سر کر لی۔نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے بلند نو چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ انکا مشن آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے کا ہے۔کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سمیت اب تک براڈ پیک، انپورنا، لوہٹسے، گشربروم 1، گشربروم II، نانگا پربت اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں۔سماجی پلیٹ فارم ایکس پر قراقرم کلب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی ہے اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

قراقرم کلب کی جانب سے لکھا گیا کہ ’آج صبح 7 بجکر 56 منٹ پر نائلہ کیانی نے کامیابی سے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ماؤنٹ مناسلو سر کرلی ہے اور یہ کارنامہ سرانجام دینی والی وہ پاکستانی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

‘کلب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’اس کامیابی کے بعد نائلہ کیانی نے دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 9 چوٹیاں سر کر ہیں، ہم نائلہ کیانی کو اس ناقابل یقین کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔نائلہ کیانی کو مئی میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button