بین الاقوامی خبریں

فلسطینی کو اسرائیلی عدالت سے عمر قید، ایک ملین ڈالر جرمانہ کی سزا

رملہ،4اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلسطین سینٹر فار پرزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی ہے کہ قابض ریاست کی جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 549 ہو گئی ہے۔ کل اتوار کواسرائیلی ریاست کی عدالت نے جنین کے ایک قیدی کے خلاف نئی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ سیالم ملٹری کورٹ نے اتوار کو جنین کے جنوب مغرب میں واقع گائوں طورہ سے تعلق رکھنے والے قیدی محمد مروح کبھا کے خلاف عمر قید کی سزا سنائی۔

اس کے علاوہ اسے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ تین ملین شیکل (تقریباً ایک ملین ڈالر) جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ یہ سزا اسے ڈیڑھ سال قبل ایک اسرائیلی آباد کار کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔الاشقر نے بتایا کہ قابض فورسز نے 24/12/2020 کو کبہا کو طورہ گاؤں میں اس کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد گرفتار کیا اور اسے جلمہ فوجی سیل میں تفتیش کے لیے منتقل کیا۔

اس سے تفتیش اور تشدد کا سلسلہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا۔ اس پر جنین ضلع کے الریحان گاؤں کے قریب آباد کار ایستھر ہرگن کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

الاشقر نے مزید کہا کہ کبھا نے 21 دسمبر 2020 کو طبی غفلت کے نتیجے میں 10 نومبر 2020 کو قابض ریاست کی جیلوں میں جنین سے اپنے قیدی دوست کمال ابو ویر کی شہادت کے بدلے میں آباد کا ر کا قتل کیا۔ ملٹری پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے فرد جرم کے جواب میں اسے آپریشن کے تین دن بعد گرفتار کیا گیا۔


بیت المقدس میں فلسطینیوں کی اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس ،4اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں القدیمہ ٹاؤن میں اتوار کی شام اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے اور 10 گرفتار کر لیے گئے۔ یہ بات پولیس اور طبی اہل کاروں نے بتائی۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق باب العامود کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر دھماکا خیز مواد پھینکا گیا جس کے جواب میں آنسو گیس اور ساؤنڈ بم استعمال کیئے گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد رات کی نماز کے بعد اکٹھا تھے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ہنگامہ آرائی اور پولیس اہل کاروں پر حملے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ادھر فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جھڑپوں میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل اتوار کی دوپہر اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں کے پہرے پر تعینات پولیس فورس سے ملاقات بھی کی۔اتوار کے روز ہی اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے داخلہ سیکورٹی کے ادارے "شین بیت” کے سربراہ اور مغربی کنارے میں فوجی کمانڈر سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات مغربی کنارے کے شہر جنین کے نزدیک ہفتے کے روز اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button