بین الاقوامی خبریں

خالدہ جرار کو بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ

راملہ،13جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی سطح پرمہم شروع کی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ زیر حراست فلسطینی خاتون رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار (Khalida Jarrar) کو ان کی بیٹی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیپلز فرنٹ کی رہنما خالدہ جرارکی رہائی کیلیے مظاہرے شروع کیے ہیں۔

خالدہ جرار کی رہائی کیلئے ہونے والے مظاہروں کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ خالدہ جرار کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ وہ فوت ہونے والی اپنی بیٹی سھیٰ کے جنازے میں شرکت کرسکیں۔

خیال رہے کہ #فلسطینی خاتون رکن #پارلیمنٹ #خالدہ جرار کی جواں سال #بیٹی سھیٰ گذشتہ روز حرکت #قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی تھیں۔#سوشل #میڈیا پر بھی خالدہ جرار کی #رہائی کے لیے مہم جاری ہے جس میں شہری زور وشور سے حصہ لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ خالدہ جرار اکتوبر2019ء سے پابند سلاسل ہیں۔ انہیں رواں سال اکتوبر میں رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ ان پر اسرائیل مخالف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button