بین الاقوامی خبریں

وادیٔ پنج شیر طالبان کے محاصرے میں ہے: ذبیح اللہ مجاہد

کابل ؍ اسلام آبا د ، ۲۳؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترجمان طالبان #ذبیح اللہ #مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے صوبہ بغلان کے ضلع بنوں، پل حصار، دہ صلاح پر قبضہ کرلیا، جبکہ وادی پنج شیر طالبان کے محاصرے میں ہے۔ طالبان مخالفین کے گڑھ وادی پنج شیر پر پہلی بار قبضہ حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں اور انہوں نے وہاں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

احمد مسعود کی شمالی مزاحمتی #فوج سے #طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ طالبان نے اپنے 300 #جنگجو مارے جانے کی تردید بھی کی ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پنج شیر طالبان کے محاصرے میں ہے اور ہماری کوشش ہے ،اب بھی مسئلہ مذاکرات سے حل ہو جائے۔انہوں نے صوبہ بغلان کے ضلع بنوں، پل حصار اور دہ صلاح پر مکمل قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق نائب صدر #امراللہ صالح نے بھی #پنج شیر میں پنا ہ لے رکھی ہے۔طالبان مخالف فورس نے سالنگ ہائی وے بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس کے برخلاف طالبان ترجمان کاکہنا ہے کہ سالنگ پاس کھلا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button