بین ریاستی خبریں

پربھنی : متفرق خبریں

parbhani

نیشنل اردو ہائی اسکول، پربھنی کو”مثالی اسکول”  ایوارڈ

پر بھنی:(سید یوسف) نیشنل اردو ہائی اسکول پربھنی کو خادمین امت ناندیڑ کی جانب سے حال ہی میں  مثالی اسکول  ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مذکورہ ایوارڈ ناندیڑ کے نوبل فنکشن ہال میں منعقدہ ایک پر وقار  تقریب میں معزز مہمانوں کے ہاتھوں دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اردو ہائی اسکول شہر پربھنی کے ممتاز نگر علاقے میں موجود نیشنل کیمپس میں واقع ہے ۔ جو شہر کے مشہور و معروف آزاد ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام چلتا ہے۔جس کے فاؤنڈر سکریٹری ماہر تعلیم الحاج علی شاہ خان سر ہیں۔اور صدرِ سوسائٹی الحاج عمران خان سر ہیں جبکہ اسکول کی صدر معلمہ محترمہ عائشہ کوثر خان ہیں جو کہ (M.Sc., M.Ed., M.Philہیں۔
جنہیں تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے  2012 میں حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے اردو ساہتیہ اکادمی کا ایوارڈ دیا جا چکا ہے ۔ اسی طرح انہیں ریاستی سطح کے  سنجیونی شکشک گورو ایوارڈ  سے بھی نوازا جا چکا ہے۔جب کہ 2018 میں بیسٹ ہیڈ مسٹریس آف دی ایئرکا ایوارڈ بھی انہیں تفویض کیاجا چکا ہے-
اسکول میں یومِ اردو، یومِ سائنس، یومِ ریاضی، یومِ مراٹھی، یومِ تعلیم، یومِ اساتذہ جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔اور یومِ آزادی، یومِ جمہوریہ اپنے منفرد انداز سے منانے کے لیے نیشنل اردو  ہائی اسکول مشہور ہے-
اسی طرح نیشنل اردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات تعلقہ و ضلع سطحی دیگر  مقابلہ جات میں حصہ لے کر اپنا لوہا منواتے ہیں۔ جن میں کھیل کے مقابلہ جات ، سائنس ایگزیبیشن،   نعت پاک، تقریری، تحریری، اور کوئیز  مقابلہ جات اورمعہد ملت مالیگاؤں کی جانب سے منعقد ہونے والے امتحان دینیات قابل ذکر ہیں۔
علاوہ ازیں ہرسال "آزاد ڈرائنگ ورنگ بھرو مقابلہ جات” کا کامیاب انعقاد عمل میں آتا ہے جس میں دیگر سینکڑوں اسکولوں کے ہزاروں طلباء شریک ہوتے ہیں ۔جس سے  طلباء و طالبات کی فنی صلاحیتوں کو آبیاری مل رہی ہے- اس طرح نیشنل اردو ہائی اسکول پر بھنی محترم علی شاہ خان سر کی سرپرستی، عمران خان سر کی رہنمائی اور محترمہ عائشہ کوثر خان کی فعل قیادت میں پچھلے دو دہائیوں سے ملت کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
نیشنل اردو ہائی اسکول پربھنی کی مذکورہ بالا تمام کارکردگیوں کو دیکھتے ہوئے۔خادمین امت ناندیڑ ر کی جانب سے  مثالی اسکول  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔جس پر تعلیمی حلقے میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اسکول انتظامیہ،صدر معلمہ اور اساتذہ کو مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔

parbhani

پربھنی شہر میں ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر کورونا وائرس کے پیش احتیاطی تدابیر کے طور پر پیدل دورہ کرتے ہوئے عام راستوں کا رخ کیا – 

 

parbhani
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر میں کورونا وائرس کے پیش نظر کوویڈ – 19 کے روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر منگل کے روز پربھنی کے تجارتی علاقوں میں آمد ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کے افسران نے سماجی فاصلہ اور ماسک کے استعمال نہ کرنے پر کئی لوگوں پر جرمانہ کاروائی کی ہے –
اس متعلق انہوں نے آج شہر کے گجری بازار، آر آر ٹاور، ملا مسجد علاقہ، گاندھی پارک، شیواجی چوک، سبھاش روڈ علاقوں میں پیدل دورہ کیا – اسی طرح بعض لوگوں کو سماجی فاصلہ کا لحاظ کرنے نیز ماسک کے استعمال کرنے کی تلقین کی –
جبکہ کچھ تاجروں کو عمل آوری نہ کرنے پر جرمانہ کارروائی عائد کی – ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر کے تجارتی علاقوں میں پہنچتے ہی کئی تاجروں نے اپنے منہ پر ماسک لگا دیا اور اپنی دکانوں پر سینٹائزر کے بوتلیں کاؤنٹر پر رکھتے ہوئے پائے گئے ہیں – اسی طرح ضلع کلکٹر کے پیدل دورہ سے کئی لوگوں نے اپنے جانے کے راستے تبدیل کرڈالے –
اسی طرح کچھ منٹوں میں بازار سے کاروائی کے ڈر سے عوام غائب ہوتے نظر آئ – 

متعلقہ خبریں

Back to top button