بین ریاستی خبریں
پربھنی:سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری ڈاکٹر فوزیہ خان کی سرپرستی میں سنگھرش سمیتی کا کامیاب احتجاجی دھرنا
ڈاکٹر فوزیہ خان کی سرپرستی میں سنگھرش سمیتی کا کامیاب احتجاجی دھرنا
پربھنی : (سید یوسف) پربھنی میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے پربھنی ضلع کلکٹر آفیس کے روبرو سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا کی قیادت میں آج احتجاجی دھرنا اندولن کا انعقاد عمل میں آیا – اس احتجاجی دھرنا اندولن میں سابق رکن اسمبلی وجے گوہانے، رکن اسمبلی رتنا کر گٹٹے، رکن اسمبلی میگھنا بوڑدیکر، رکن کونسل عبداللہ خان درانی عرف بابا جانی ،سابق وزیر گنیش راؤ دودھگاؤنکر، تحسین احمد خان، سابق رکن اسمبلی وجے بھامڑے، رامیشور شندے، روی سونکامڑے، بھگوان واگھمارے ، سابق میئر پرتاپ دیشمکھ، ڈاکٹر کانہے، وجے واکوڑے، فیم کے ٹیچر سیل کے ریاستی کوآرڈینٹر سید یوسف، فاروق علی خان، آصف حسین انصاری، ساتھی رام راؤ جادھو، کرتی کمار برانڈے سدھیر سالوے و دیگر موجود تھے – اس موقع پر سبھی شرکاء نے سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے پرزور مطالبہ کیا –
سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے کہا کہ پربھنی میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری وقت کی ضرورت ہے – ہمارے یہاں میڈیکل کالج نہیں ہونے سے ہمارے مریضوں کو ناندیڑ، اورنگ آباد لیجانا پڑتا ہے – جبکہ یہاں ساری سہولیات موجود ہیں – اگرچہ ہمیں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری مل جاتی ہے تو ہمیں علاج معالج کے لیے ادھر ادھر جانے کی ضرورت نہیں ہے –
اس لیے اس بار ہم میڈیکل کالج کی منظوری ہر حال میں لے کر رہینگے- آنے والے اجلاس میں پربھنی کے کالج کی منظوری کا باضابطہ اعلان ہو جانا چاہیے – ورنہ ہم آنیوالے 18 فروری کو پورے ضلع میں آج کے احتجاج سے بڑھ کر اس سے بڑا احتجاج کرینگے- اس موقع پر پربھنی شہر کے کئی معززین نے میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے پر زور مطالبہ کیا – اور ہر حال میں منظوری لینے کی بات ہر زور دیا –
اس موقع پر احتجاجیوں کے ہاتھوں میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے – جس پر پربھنی میں میڈیکل کالج کی "منظوری ابھی نہیں تو کبھی نہیں” کے علاوہ کئ نعرے تحریر کیے ہوئے تھے – آخر میں پربھنی ضلع کے وزیر سرپرست نواب ملک کی احتجاجی گاہ پر آمد ہوئی – جہاں انہوں نے پربھنی میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی – اسی طرح ڈی پی ڈی سی کے میٹنگ میں مذکورہ کالج کی منظوری کے لئے قرارداد منظور کرنے کی بات کو قبول کیا –
اور احتجاج کے دوران منظوری کے لئے درپیش رکاوٹوں کو بھی حل کرنے میں ہر ممکن ساتھ دینے کا تیقن دیا – اس احتجاج میں ضلع کے تمام تعلقہ جات سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی – تقریب کی نظامت شیخ جاوید کوئنس نے کی -اس موقع پر ضلع بھر سے ڈاکٹرس، وکلاء، انجینئرس، ٹیچرس کے علاوہ سیاسی، سماجی، ملی شخصیات کے علاوہ ضلع پریشد ممبران، کارپوریٹرس، اراکین بلدیہ کثیر تعداد میں شریک تھے




