قومی خبریں

پاسپورٹ گھوٹالہ: مغربی بنگال اور سکم میں سی بی آئی کا چھاپہ 16 افسران سمیت 24مبینہ ملزمین کے خلاف معاملہ درج

فرضی دستاویزات کی بنیاد پر پاسپورٹ جاری کیے جانے کے الزام میں سی بی آئی نے 24 افراد کے خلاف کیس درج کیا

کولکاتہ، 14اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) فرضی دستاویزات کی بنیاد پر پاسپورٹ جاری کیے جانے کے الزام میں سی بی آئی نے 24 افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ ان میں سرکاری افسران کے ساتھ ہی کچھ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ ایجنسی افسران نے 14 اکتوبر کو اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سی بی آئی نے پاسپورٹ گھوٹالہ معاملے میں مغربی بنگال اور سکم میں تقریباً 50 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ سی بی آئی افسران کے مطابق ایجنسی نے گنگٹوک میں تعینات ایک افسر اور ایک بچولیے کو حراست میں بھی لیا ہے۔ ان لوگوں سے پورے معاملے کو لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں کئی لوگوں کے نام مزید سامنے آسکتے ہیں۔

افسران کا کہنا ہے کہ غیر مقامی باشندوں سمیت نااہل اشخاص کو رشوت لے کر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں 16 افسران سمیت 24 اشخاص کے نام شامل ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ سی بی آئی ٹیم کو جانکاری ملی کہ سرکاری افسران کی مدد سے ایک شخص ایسے نیٹورک کا حصہ بنا ہے جو جعلی کاغذات پر پاسپورٹ جاری کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس معاملے میں چھاپہ ماری میں شامل ایک سینئر افسر نے کہا کہ فی الحال تلاشی چل رہی ہے اور کئی مشتبہ افراد رڈار پر ہیں۔

ہم نے ریکٹ میں سرکاری افسران کے شامل ہونے سے جڑے دستاویزات برآمد کیے ہیں۔دوسری طرف سی بی آئی نے جمعہ کے روز پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت کام کر رہے ایک ڈاکٹر کو 54000 روپے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ افسر نے کہا کہ جال بچھا کر ہیلتھ افسر کو جمعرات کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑا گیا۔ اس کے بعد اس کے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیا۔ سی بی آئی افسران نے ملزم کے پارادیپ، کٹک اور بالاسور واقع احاطوں کی تلاشی بھی لی اور 17 لاکھ روپے کے ساتھ ساتھ 20558 امریکی ڈالر نقد ضبط کرنے کے علاوہ کئی دستاویز بھی برآم دکیے۔ ان میں اڈیشہ اور تلنگانہ کے حیدر آباد میں مختلف مقامات پر ملکیتوں کے دستاویز شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button