تلنگانہ کی خبریں

روپوش ضلع پریشد صدرنشین کو پولیس نے حراست میں لے لیا

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ضلع پریشد صدرنشین پی مدھوکر جو 30اپریل سے لاپتہ تھا کو رائے درگم پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس نے کہا کہ پی مدھوکر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ وہ گذشتہ دس دنوں سے کیوں روپوش تھا۔قبل ازیں پولیس نے اس سے تلنگانہ میں سنسنی پھیلانے والے ایڈوکیٹ جوڑے کے قتل کی واردات کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی تھی۔

ایڈوکیٹ وامن راو اور ان کی اہلیہ ایڈوکیٹ ناگ منی کو بڑی ہی بے دردی کے ساتھ قتل کردیاگیا تھا۔وامن راو کے والد کشن راو نے حال ہی میں ان کے بیٹے اور بہو کے قتل کے سلسلہ میں ایک اور شکایت پولیس سے کی تھی۔اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ضلع پریشد صدرنشین کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی تھی۔

مدھوکر،سابق وزیر ای راجندر کے قریبی سمجھے جاتے ہیں جو راجندر کی جانب سے مبینہ طورپر اراضیات پر قبضہ کے واقعہ کے سامنے آنے کے بعد سے لاپتہ تھے۔ان کا فون بھی سوئچ آف تھا۔پولیس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کس معاملہ میں ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔مدھوکر ایڈوکیٹ جوڑے کے قتل کی واردات میں الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button