بین الاقوامی خبریں

پیلوسی کا دورہ تائیوان، لائیو پرواز دیکھنے کا نیا ریکارڈ قائم

واشنگٹن، 4اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حال ہی میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے دوران جہاں چین کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کے اس دورے نے عالمی ٹریکنگ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔پروازوں کے بارے میں معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ’فلائٹ ریڈار24‘ کے مطابق منگل کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو تائیوان لے جانے والی پرواز فلائٹ ریڈار24 کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پرواز بن گئی۔

ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جس وقت پیلوسی کا طیارہ تائیوان کے شہر تائی پے میں اترا، اس وقت دنیا بھر میں 7سات لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ SPAR19 فلائٹ کو ٹریک کر رہے تھے، جس سے یہ Flightradar24 کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لائیو پرواز بن گئی۔پیلوسی اس وقت ایشیا کے دورے پر ہیں اور جب کہ انھوں نے یا ان کے دفتر نے تائپے کے دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم بہت سے امریکی اور تائیوانی میڈیا ذرائع نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔پیلوسی چین کی طرف سے سخت انتباہات اور دھمکیوں کی نفی کرتے ہوئے منگل کی شام تائیوان پہنچی تھیں، جس کی وجہ سے دونوں سپر پاورز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔پیلوسی 25 سالوں میں تائیوان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ ترین امریکی منتخب اہلکار ہیں۔

بیجنگ کا کہنا ہے کہ یہ بات کو کوئی راز نہیں امریکی عہدیدار کی تائیوان میں موجودگی ایک بڑی اشتعال انگیزی اور اس سے خطے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔کوالالمپور سے ٹیک آف کرنے کے بعد 200,000 سے زیادہ لوگ انڈونیشیا کے اوپر پرواز کے دوران اس کے فوجی طیارے کو ٹریک کر رہے تھے۔یہ تعداد بڑھتی ہی چلی گئی جب طیارہ تائیوان کے قریب پہنچا تو اسے لائیو دیکھنے والوں کی تعداد ساتھ لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔سائٹ نے کہا کہ اس سفر میں بے مثال اور مستقل دلچسپی نے سائٹ کے بنیادی ڈھانچے پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔سائٹ نے اپنی تکنیکی ٹیموں کو متحرک کیا کہ لیکن صارفین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے غیر سبسکرائبرز کے لیے سائٹ تک رسائی کو محدود کرنا پڑا۔SPAR19 کے اترنے کے تھوڑی دیر بعد تمام سائٹ پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگیا۔


نینسی پلوسی کی واپسی کے ساتھ ہی چین کے تائیوان پر راکٹ حملے

تائی پے ؍نیویارک، 4اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چینی فوج نے پلوسی کے دور کے اختتام کے ساتھ ہی تائیوان پر چڑھائی کر دی ہے، جمعرات کے روز چینی فوج نے تائیوان کے سیدھے راکٹ پھینکے گئے۔ صحافیوں نے چین کی فوج کے ان راکٹوں کو دیکھا۔چین کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بارودی راکٹ پھینکے گا۔ خبر رساں اداروں سے وابستہ صحافیوں نے دیکھا کہ چینی فوجی تنصیبات کے پاس سے متعدد چھوٹے پروجیکٹائلڈ راکٹ فائر کیے گئے ہیں جو آسمان کی طرف اڑے تو ان کے پچھے سفید دھواں بکھر رہا تھا۔

دوپہر سوا بجے کے قریب دھماے دار آوازیں سنیں۔چینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بارودی میزائل سیدھے تائیوان پر فائر کیے ہیں۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایک بیان کے مطابق یہ متعین میزائل حملے مخصوص ایریا میں تائیوان میں داغے گئے ہیں۔ واضح رہے ان دنوں چین پہلے سے زیادہ بڑی فوجی مشقیں تائیوان کے گردو پیش میں کر رہا ہے۔امریکی اسپیکر پلوسی کے دورے کے بعد چین کی فوجی قوت کا یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ فوجی مشقیں تائیوان کے ارد گرد مختلف زونز میں بٹی ہوں گی اور بعض تائیوان سے محض بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button