بین ریاستی خبریں
یو سی سی سے متاثر لوگوں کو عدالت جانے کا حق: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
بی جے پی کی پشکر سنگھ دھامی حکومت نے یکساں سول کوڈ نافذ کر دیا
دہرا دون،14فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)اتراکھنڈ میں بی جے پی کی پشکر سنگھ دھامی حکومت نے یکساں سول کوڈ نافذ کر دیا ہے۔ اس کے قواعد بھی جاری کیے گئے لیکن کئی طبقے اس کیخلاف ہیں، بالخصوص اس مخالفت میں مسلمانوں کے طبقے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ اس پر عملدرآمد کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ جن لوگوں کیخلاف یو سی سی کے تحت کارروائی کی جاتی ہے اور اگر وہ کارروائی کو درست نہیں سمجھتے، تو ایسے لوگ عدالت میں بھی جا سکتے ہیں۔
اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ان تمام لوگوں کو یہ حق دیا ہے کہ اگر یو سی سی کے تحت کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو متاثرہ لوگ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے یہ ہدایت یو سی سی کے نفاذ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دی، اور کہا کہ متاثرہ افراد کا کیس بھی سنا جائے گا۔



