بین ریاستی خبریں

ڈیلٹا پلس انفیکشن والی ہمسایہ ریاستوں سے آنے والوں کی ہو گی جانچ: یدی یورپا

بنگلورو26 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے ہفتہ کے روز افسروں کو #مہاراشٹر ، #کیرالہ اور دیگر ہمسایہ ریاستوں میں کورونا وائرس کے ’ڈیلٹا پلس‘ویرئنٹ کے تعلق سے چوکس رہنے کی ہدایت دی ۔ مسٹر یدی یورپا نے وزراء اور عہدیداروں سے میٹنگ میں کہا ’’ریاست میں سبھی ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے تعلق سے صورتحال قابو میں ہے اور وائرس پر سخت نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ‘‘۔

واضح رہے کہ ہمسایہ #ریاست مہاراشٹر میں بڑی تعداد میں وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے انفیکشن کی رپورٹ ہے، جس کے پیش نظر سرحدی اضلاع کو الرٹ پررکھنے کی ہدایت دی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر اور #کیرالہ سے ریاست میں سرحدی علاقوں میں آنے والے لوگوں کی کڑی نگرانی اورکورونا ٹیسٹ کرائے جانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں 

متعلقہ خبریں

Back to top button