قومی خبریں

لوگوں کو دوسروں کی زندگی کومتاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: پٹاخوں کولے کرسپریم کورٹ ناراض

نئی دہلی، 28 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پابندی کے باوجود پٹاخے جلانے کولے کر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد جشن منانے کیلئے پٹاخے جلائے جاتے ہیں، جن پر حکم کو نافذ کرنے کی ذمہ داری ہے، وہ سب کچھ جانتے ہوئے خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوتے ہیں۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

ایسی خلاف ورزیاں ہزاروں نہیں دسیوں ہزار بارایسی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔ عدالتی احکامات پر عمل کیا جاناچاہئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، ہم مناسب احکامات جاری کریں گے۔ جسٹس ایم آر شاہ نے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کسی کو جوابدہ ہونا چاہیے،ہم لوگوں کو دوسروں کی زندگیوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم نے پہلے کے احکامات بھی دیکھے ہیں، ہماری توجہ دوسروں کی زندگی کے حق پر ہے، ہمارے ملک میں سب سے بڑی مشکل عمل درآمد ہے، ہمارے یہاں قوانین ہیں لیکن ان کو حقیقی جذبے سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button