قومی خبریں

مائیکرو سافٹ ٹیمس میں پرسنل فیچرس اب مفت میں دستیاب

ممبئی27جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماجی دوری کی وجہ سے ، ہم جسمانی طور پر اپنے دوستوں اور کنبہ سے دور رہتے ہوں لیکن #ٹکنالوجی نے یقینی طور پر ہمیں اس مشکل وقت میں ہمیں اپنے اپنوں کے قریب آنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا مقصد ہر ایک کو ایک دوسرے کے ساتھ ربط میں رہنے میں مدد کرنے کا کیونکہ زندگی تبھی بہتر ہے جب ہم سب ساتھ ہیں۔سبھی کے لئے چیٹ کرنے اور ملنے جلنے کا پلیٹ فارم #مائکروسافٹ ٹیمس کا استعمال کراپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ بھی جڑ سکتے ہیں۔

آپ آج سے ہی شروع کرنے کے لئے آئی او ایس یا #اینڈرائیڈ یا #ڈیسک ٹاپ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ این نئے فیچرس کو ان لوگوں کے ساتھ آسانی سے اور فٹافٹ بات چیت کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈیزئن کیا گیا ہے جن لوگوں کی آپ فکر کرتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں!ٹیمس کا استعمال Urdu میں کریں: آپ مائیکروسافٹ ٹیمس کا استعمال اپنے مقامی زبان #Urdu میں کرسکتے ہیں۔ آپ ٹیمس کے تمام فیچرس کو ایکسیس کرسکتے ہیں اور جب چاہیں زبان کودوبارہ انگریزی میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کی مدد سے آپ Urdu میں ملے پیغامات کو بھی سن سکتے ہیں۔

24 گھنٹے مفت میں کال کرنے کی سہولت: مائیکرو سافٹ ٹیمس کے ساتھ اب آپ 300 لوگوں کے ساتھ 24 گھنٹے بات کر سکتے ہیں! مائیکرو سافٹ ٹیمس کے ساتھ آپ کو اپنے فون کے بل کے بارے میں بھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اس وبائی مرض کے دوران رکے بغیر طویل باتیں کریں۔

ویڈیو کالنگ:اپنے عزیزوں کے ساتھ جڑنے کا آسان طریقہ ویڈیو کال کرنا ہے۔ ٹیمس کی ویڈیو کال کے لنک کسی کے بھی ساتھ شیئر کیے جاسکتے ہیں – چاہے وہ ایپ کو استعمال نہ کرتے ہوں۔ آپ کے دوست یا خاندان کے لوگ کسی بی ڈیوائس یا ویب براؤزر کا استعمال کرتے ہوئے میٹنگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ٹوگیدر موڈ: اب ٹوگیدر موڈ کے ساتھ آپ ایسا محسوس کرسکتے ہیں جیسے آپ کے عزیز آپ کے ساتھ ایک ہی کمرے میں بیٹھے ہیں۔ اس سہولت کے ساتھ آپ عام ویڈیو کال کو ورچوئل انوائرمنٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ کافی شاپ ، چھٹیاں منانے کی جگہ۔ اپنا پسندیدہ ورچوئل انوائرمنٹ کا انتخاب کریں۔

چیٹنگ شروع کریں: ایپ کھولتے ہی آپ اپنے رابطوں سے چیٹنگ کرنا شروع کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے رابطے میں شامل کسی بھی شخص کو انفرادی پیغام بھیج سکتے ہیں یا گروپ چیٹ شروع کرسکتے ہیں۔ خود کو منظم رکھنے کے لئے آپ اپنے گروپ چیٹ کو نام بھی دے سکتے ہیں۔ اگر آپ نے کسی ایسے شخص کو جوڑا ہے جو ٹیمیس کا استعمال نہیں کرتا ہے توبھی وہ ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسیج کا استعمال کرتے ہوئے تمام چیٹس کو دیکھ سکتے ہیں اور جواب بھی دے سکتے ہیں۔

پول میں حصہ لیں: مائیکرو سافٹ ٹیمس کے پولنگ فیچر کا استعمال کر آپ اپنے دوستوں یا خاندان کے ساتھ مل کر بہت ہی آسانی سے اہنے فیصلے کرسکتے ہیں۔ اپنی ٹیمس چیٹ میں پول پوسٹ کریں اور فوری طور پر لوگوں کی رائے حاصل کریں کہ رات کے کھانے کے لیے کیاآرڈر دیا جا سکتا ہے یا دادی کی سالگرہ کی تقریب میں کب کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔ٹیمسIOS یا Android ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے مفت میں دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button