نئی دہلی ،28؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات 28 اکتوبر 2021 کو مسلسل دوسرے دن اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ہفتے کے پہلے دو دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ،لیکن بدھ کو پھر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
آج بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دارالحکومت دہلی میں تیل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد یہاں پٹرول 108 روپئے اور ڈیزل 97 روپئے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔
ممبئی میں پٹرول 114 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 105 روپئے فی لیٹر سے زیادہ فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ایک ایسا شہر بھی ہے جہاں پٹرول 120 روپئے اور ڈیزل 110 روپئے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
مدھیہ پردیش کی سرحد سے متصل انوپ پور ضلع میں ، نقل و حمل کی لاگت کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔
مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
دہلی: پیٹرول – 108.29 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 97.02 روپئے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول – 114.14 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 105.12 روپئے فی لیٹر
کولکاتہ: پیٹرول – 108.78 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 100.14 روپئے فی لیٹر
چنئی: پیٹرول – 105.13 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 101.25 روپئے فی لیٹر
نوئیڈا: پیٹرول – 105.44 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 97.67روپئے فی لیٹر
بنگلورو: پیٹرول – 112.06 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 102.98 روپئے فی لیٹر
بھوپال: پیٹرول – 116.98 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 106.38 روپئے فی لیٹر
لکھنؤ: پیٹرول – 105.22 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 97.48 روپئے فی لیٹر
پٹنہ: پیٹرول – 112.04 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 103.64 روپئے فی لیٹر



