قومی خبریں

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

نئی دہلی،29؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جمعہ 29 اکتوبر 2021 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ اس ہفتے پیر سے منگل کے درمیان قیمتوں سے معمولی راحت کے بعد بدھ کے بعد سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 28 ستمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں۔ اس کے بعد سے اب تک 24 بار پٹرول کی قیمت میں 7.45 روپئے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ 24 ستمبر سے ڈیزل کی قیمت میں 25 بار 8.75 یعنی روپئے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل ستمبر سے تقریباً 17 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔ ستمبر میں خام تیل 73.13 ڈالر فی بیرل کی اوسط شرح سے درآمد کیا گیا تھا جبکہ اس ہفتے کے آغاز تک برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 86.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے زیادہ ٹیکس لگانے کی وجہ سے عوام پر تیل کی قیمتوں پر کا بوجھ بجٹ سے باہر ہو رہا ہے۔

تیل کے ماہر اقتصادیات کریت پاریکھ نے بتایا کہ ہندوستان میں ٹیکس بہت زیادہ ہیں۔ پیٹرول پر 54 فیصد جبکہ ڈیزل پر 48 فیصد ٹیکس ہے۔ حکومت کو ٹیکس کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم نہیں کیا تو اس کا معیشت پر برا اثر پڑے گا۔

مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

دہلی: پٹرول – 108.64 روپئے فی لیٹر،ڈیزل – 97.37 روپئے فی لیٹر

ممبئی: پٹرول – 114.47 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 105.49 روپئے فی لیٹر

کولکاتہ: پیٹرول – 109.12 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 100.49 روپئے فی لیٹر

چنئی: پیٹرول – 105.43 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 101.59 روپئے فی لیٹر

نوئیڈا: پیٹرول – 105.78 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 98.02 روپئے فی لیٹر

بنگلورو: پیٹرول – 112.43 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 103.35 روپئے فی لیٹر

بھوپال: پیٹرول – 117.35 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 106.76 روپئے فی لیٹر

لکھنؤ: پیٹرول – 105.56 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 97.83 روپئے فی لیٹر

پٹنہ: پیٹرول – 112.42 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 104 روپئے فی لیٹر

چندی گڑھ: پیٹرول – 104.55 روپئے فی لیٹر؛ ڈیزل – 97.08 روپئے فی لیٹر

متعلقہ خبریں

Back to top button