
نئی دہلی ،29؍ جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#ملک میں #پٹرول اور #ڈیزل کی #قیمتوں میں ہر دوسرے دن اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ تقریباً دو ماہ کے اضافے میں پٹرول اور ڈیزل 8 روپئے فی #لیٹر #مہنگا ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی کروڈ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ہے جس کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے۔ آج تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ اور اتوار کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور پیر کو #تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔
آج پٹرول 31 سے 35 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 26 سے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ 4 مئی سے لے کر اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 31 دن اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے دیگرشہروں میں پٹرول 100 روپئے فی لیٹر سے تجاوز کرچکا ہے ۔ سب سے مہنگا پٹرول راجستھان کے سری گنگا نگر میں فروخت ہورہا ہے جہاں اس کی قیمت 110 روپئے فی لیٹر کو عبور کرچکی ہے۔ یہاں ڈیزل بھی 100 روپئے کو عبور کرچکا ہے۔
دارالحکومت دہلی میں پٹرول 99 روپئے تک پہنچنے والاہے ۔ جبکہ ممبئی میں جلد ہی105 سے تجاوز کرجائے گا۔



